ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / میرا بھائی اکیلا اس ملک کو چلانے کے لئے کافی ہے: وزیر اعظم کے بھائی پرلہاد مودی کا مینگلور میں بیان

میرا بھائی اکیلا اس ملک کو چلانے کے لئے کافی ہے: وزیر اعظم کے بھائی پرلہاد مودی کا مینگلور میں بیان

Wed, 19 Apr 2017 21:30:48    S.O. News Service

منگلورو:19/اپریل(ایس اؤنیوزمیرا بھائی نریندر مودی ایک ہیرے کی مانند ہے ، ملک کا انتظام سنبھالنے کے لئے وہ اکیلا کافی ہے، یہ  بات وزیرا عظم نریندر مودی کے بھائی پرلہاد دامودرداس مودی نے اپنے منگلورو دورے کے دوران کہی۔

پرلہاد مودی شہر میں ایک کنڑا اخبار سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں داخل ہونےکا میراکوئی ارادہ نہیں ہے، وہ تنہا ہی اس ملک کی دیکھ بھال کے لئے کافی ہے، اور ہمارے خاندان یا ہماری والدہ ہیری بین کے بیٹوں میں سے کوئی بھی سیاست میں داخل ہونے کی تمنا نہیں رکھتے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں ایک معمولی شہری ہوں، جیسے دوسرے شہری ہیں، صرف میرا بھائی ملک کا وزیرا عظم ہونے کی وجہ سے ہمیں الگ مقام دینا یا اپنی طرف سے اس طرح کا احساس دلانا غلط ہے ، مجھے اپنے آپ کو وزیرا عظم کا بھائی کہہ کر پیش کرنا یا اس کی تشہیر کرنا بھی پسند نہیں ہے اور نہ حفاظت کی ضرورت ہے ، میں یہاں اپنے خاندان کے ساتھ ایک معمولی شہری کی طرح آیا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جب آپ کے خاندان کاکوئی فرد وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوتا ہےتو فطری طورپرہرایک خوش ہوتاہے، اسی طرح میں بھی خوش ہوں۔ منگلورو شہر کے متعلق انہوں نے کہاکہ منگلورو ایک خوبصورت شہر ہے ، میں پہلی مرتبہ نہیں آیا ہوں، میں اس سے پہلے بھی یہاں آچکا ہوں، کدری اور کدرولی مندروں کا درشن بھی کیا ہوں۔ میں اس وقت کرناٹکا کےتاریخی و مذہبی مقامات کے دورے پرہونے کی بات کہی۔ منگلورو پہنچنے سے پہلے پرلہاد مودی نے تاریخی مقام ہمپی کا دورہ کیا تھا۔

 


Share: